ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ پرسوں بھر پور انداز سے منائیگی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:27

ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ پرسوں بھر پور انداز سے منائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء)ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ پرسوں بروز جمعرات 19اکتوبر کو بھر پور انداز سے منائے گی ۔

(جاری ہے)

ا س سلسلہ کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہو گی جہاں پر ہندو دھرم کے ساتھ ساتھ سکھ اور مسیحی برادری کے لوگوں ک علاوہ اتحاد بین المسلمین کے اہم رہنماء شریک ہوں گے۔جہاں پر ہندو برادری دیولی کے موقع پر دیے جلائیں گے ،پرشاد تقسیم کریں گے جبکہ خصوصی پوجا کی جائے گی ۔چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے دیوالی کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کیے ہیں ۔دیوالی کی تقریب شام 6بجے شروع ہو کر 10بجے رات اختتام پذیر ہو گی ۔