پمز ہسپتال اسلام آباد میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث 28سالہ جوان جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اکتوبر 2017 15:56

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ):پمز ہسپتال اسلام آباد میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث 28سالہ جوان جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق عمر کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا تھا ۔ مریض کی ٹانگ میں خون کا لوتھڑا پھنسا ہو اتھا ۔

(جاری ہے)

بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے عمر کی طبیعت بگڑ گئی اور اسکا انتقال ہو گیا ۔لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ وہاں موجود ڈاکٹرز کو علاج کا کہا تو انہوں نے ہڑتال کا بہانہ لگا دیا جبکہ وہ سارا وقت وہاں موجود رہیں اور رسالے پڑھتی رہیں ۔انتقال کرنے والے 28سالہ عمر کا تعلق شکریا ل سے تھا۔