اوپن یونیورسٹی ،ْجائیکا اور یونیسکو کا تعلیم کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق

تینوں اداروں کے تعاون سے دور دارز علاقوں میں لڑکیوںکو تعلیمی نیٹ میںلانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،ْجاپان بین الاقوامی تعاون ایجنسی)جائیکا(اور یونیسکو پاکستان بھر میں باالخصوص کم ترقی یافتہ اور نظر انداز شدہ علاقوں میں فاصلاتی نظام تعلیم کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تینوں اداروں کے باہمی تعاون سے دور دارز علاقوں میں بوجوہ سلسلہ تعلیم ترک کرنے والی لڑکیوں) ڈراپ آئوٹ گرلز (کو تعلیمی نیٹ میںلانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یونیسکو ایسوسی ایشن قومی فیڈریشن )جاپان (کے نمائندے ہیروٹیک سیکجیوچی(Hirotake Sekiguchi)کی اوپن یونیورسٹی آمدپر وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے ساتھ ان کی ملاقات میںاس حوالے سے تجاویز زیر بحث آئے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ملک کے چار محروم طبقات کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کے لئے اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی منصوبوں پر یونیسکو کے نمائندے کو بریفینگ دی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے انہیں بتایا کہ اوپن یونیورسٹی تعلیمی شعبوں میں مستقبل کے اہداف کے حصول کے لئے ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ٹی وی/ریڈیو نیٹ ورک کے لئے یونیسکو اور جائیکاکی تکنیکی اور مالی معاونت کی سپورٹ کو شاندار الفاظ میں سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر میں اوپن یونیورسٹی اور جائیکا کے باہمی تعاون کا رشتہ 21۔

سال سے کامیابی سے برقرار ہے۔ہیروٹیک نے وائس چانسلر کو یقین دلایا کہ یونیسکو اوپن یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی سیکٹر میں باہمی تعاون بڑھانے کے مزید مواقع تلاش کریں گا۔ہیروٹیک نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے حالیہ اقدامات جن میں ایڈلٹ لٹریسی سینٹر کا قیام ،ْ نابینا افراد کے لئے لائبریریوں میں ای لرننگ ایکسسیبلٹی سینٹرز کا قیام ،ْ ڈراپ آئوٹ گرلز ،ْ معذور افراد ،ْ جیلوں میں مقید افراد اور خواجہ سرائوں کے لئے مفت تعلیمی منصوبوں سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یونیسکو ایسوسی ایشن قومی فیڈریشن )جاپان (جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میںاوپن یونیورسٹی کے یہ تعلیمی منصبوے متعارف کرنا چاہتا ہے۔ہیروٹیک نے یونیورسٹی کے ایڈلٹ لٹریسی سینٹر اور انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی اور لائبریری کا دورہ بھی کیا۔ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ ڈاکٹر ناصر محمود ،ْ ڈاکٹر اجمل ،ْ پروفیسر زائد مجید اور ڈائریکٹر آئی ای ٹی ،ْ اعجاز احمد نے ہیروٹیک کو یونیورسٹی کے نظام تعلیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :