این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:15

این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے ایڈوکیٹ اعجاز مہاروی اور راجا خرم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، اس موقع پر اعجاز مہاوری نے کہا کہ کیپٹن ریٹارئرڈ صفدر کی جانب سے جواب پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔

ایڈوکیٹ شاہد گوندل نے کہا کہ ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن نے این اے 120 ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :