Live Updates

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:15

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی ۔منگل کو الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، بابر اعوان نے پارٹی چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی کی مصروفیت کے باعث کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات