سنیٹر سلیم سیف اللہ خان کی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات،

سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سابق وفاقی وزیرنے وزیر اعظم کو لکی مرو ت سمیت خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی پسماندگی ،غربت ،بجلی ،گیس ،آبنوشی ودرپیش دیگر عوامی مسائل خصوصاًً جنوبی اضلاع میں واقع انڈس ہائی وے کی خستہ حالی سے وزیر اعظم کو تفصیل سے آگاہ کیا

منگل 17 اکتوبر 2017 16:15

سنیٹر سلیم سیف اللہ خان کی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سابق وفاقی وزیر و سنیٹر سلیم سیف اللہ خان نے منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر آفس میں خصوصی ملاقات کی اس موقع پر سلیم سیف اللہ خان نے وزیر اعظم کوضلع لکی مرو ت سمیت خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی پسماندگی ،غربت ،بجلی ،گیس ،آبنوشی ودرپیش دیگر عوامی مسائل خصوصاًً جنوبی اضلاع میں واقع انڈس ہائی وے کی موجودہ خستہ حالی سے وزیر اعظم کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو سی پیک منصوبے کا باقاعدہ حصہ بناتے ہوئے اس پر بلاتاخیر عملی کام شروع کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ کرم تنگی ڈیم منصوبے پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور سلیم سیف اللہ خان نے ڈیم کے دوسرے مرحلے کی پی سی ٹو کی جلد منظوری دیتے ہوئے اس پر کام کے آغاز کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیم کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کے لاکھوں عوام کی تقدیر بدل جائیگی ،علاقوں میں کارخانے لگانے سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوجائیگاجبکہ بجلی ،آبنوشی اور آبپاشی کے سنگین مسائل سے بھی کافی حد تک نجات مل جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں ٹینس کھیل کو فروغ دینے اور گزشتہ تین سالوںکے دوران انٹرنیشنل و دیگر بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کرتے ہوئے انٹرنیشنل کھیلاڑی ملک کو لانے پر سلیم سیف اللہ خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فیڈریشن کو خراج تحسین پیش کیا اور وزیر اعظم نے گیس سے محروم لکی مروت کے علاقوں کو قدرتی گیس اور بجلی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے جنوبی اضلاع میں ترقیاتی اورعوامی فلاحی منصوبوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کی وفاقی حکومت کی ہر ممکن معاونت کرنے کا بھر پور یقین دلایا۔اس موقع پر سلیم سیف اللہ خان نے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔