خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں جواب جمع کرنے کیلئے مزید مہلت دیدی گئی ،

کیس کی سماعت 13نومبر تک ملتوی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:15

خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں جواب جمع کرنے کیلئے مزید مہلت دیدی گئی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں جواب جمع کرنے کے لئے مزید وقت دیدیا‘ خواجہ آصف کے وکیل ایڈووکیٹ سعد نے عدالت سے استدعا کی کہ خواجہ آصف علاج کی غرض سے بیرون ملک تھے اس لئے جواب جمع کرانے کے لئے مزید وقت دیا جائے‘ کیس کی سماعت 13نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ منگل کو خواجہ آصف اقامہ کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کو جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مل گئی۔ خواجہ آصف کی جانب سے ایڈووکیکٹ سعد عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل خواجہ آصف نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف علاج کی غرض سے بیرون ملک تھے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لئے وقت دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے وکیل کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے خواجہ آصف کو ائندہ سماعت سے پہلے جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :