یمن میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملے

منگل 17 اکتوبر 2017 16:06

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) امریکی فوج نے پہلی مرتبہ یمن میں داعش کے جنگجوں کو نشانہ بنایا ہے۔ واشنگٹن نے منگل کے دن پہلی مرتبہ تصدیق کر دی ہے کہ گزشتہ رات ان جہادیوں کے مختلف ٹھکانوں پر ڈرون طیاروں کی مدد سے بارہ میزائل داغے گئے۔

(جاری ہے)

ادھر عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ البیضا صوبے کے دو دیہات میں کارروائی کی گئی، جس کی وجہ سے متعدد افراد مارے گئے۔ پیںٹا گون کے مطابق جہادیوں کے دو ٹھکانوں پر کیے گئے ان حملوں میں مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ یمن میں پہلے بھی ڈرون حملے کیے جاتے رہے ہیں لیکن اس سے قبل امریکا نے کبھی کھلے عام ان کارروئیوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :