نریندر مودی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کے ایک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس پر قابوپا لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کے ایک کمرے میں منگل کی علی الصباح آگ لگ گئی جس پر آگ بجھانے والے عملے کی فوری کارروائی کے نتیجے میں یہ پھیلنے سے رک گئی۔حکام کا کہنا ہے آگ پی ایم او میں ایک سیکشن آفس میں لگی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :