سعودی خواتین جلد جہاز اڑائیں گی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:03

سعودی خواتین جلد جہاز اڑائیں گی
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجاسر نے کہا ہے کہ سعودی خواتین جلد ہی طیارے اڑائیں گی۔ وہ مملکت سے عراق کے متعدد شہروں کیلئے السعودیہ کی پروازوں کی تفصیلات بتا رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ آئندہ ایام میں بغداد اور جدہ کے درمیان روزانہ 2پروازیں چلیں گی، پھر جلد ہی عراق کے دیگر شہروں کیلئے پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران 5ہزار سعودی نوجوانوں کو فضائی علوم میں دسترس پیدا کرنے کیلئے دنیا کی اعلی ترین یونیورسٹیوں اور انٹرنیشنل ٹریننگ اکیڈمیوں میں اسکالر شپ پر بھیجنے کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :