آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل اور تعلیمی اداروں کے کھلے آسمان تلے بیٹھے طلباء کو محفوظ چھت کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے ‘جسے پورا کرنے کیلئے ہمیں مشنری جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا ‘سیرا کی ٹیم نے ماضی میں صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لاکر زلزلہ متاثرہ علاقوں میں عالمی معیار کی جدید زلزلہ مزاحم عمارات اور سہولیات تعمیرکرکے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا زمینی نقشہ خوبصورت عمارات اوردیگر سہولیات میں تبدیل کردیا ہے

سردارمحمدفاروق تبسم سیکرٹر ی سیرا کا تعمیر نو پروگرام کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

منگل 17 اکتوبر 2017 16:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سردارمحمدفاروق تبسم سیکرٹر ی سیرا نے تعمیر نو پروگرام کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل اور تعلیمی اداروں کے کھلے آسمان تلے بیٹھے طلباء کو محفوظ چھت کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کیلئے ہمیں مشنری جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا ،سیرا کی ٹیم نے ماضی میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لاکر زلزلہ متاثرہ علاقوں میں عالمی معیار کی جدید زلزلہ مزاحم عمارات اورسہولیات تعمیرکرکے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا زمینی نقشہ خوبصورت عمارات اوردیگر سہولیات میں تبدیل کردیا ہے ،اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف انجینئر سیرا محمدطفیل ،ڈائریکٹرز سیرا عابد غنی میر،وزیرخان مغل ،عبدالرشید کرناہی ایڈوکیٹ ،کامران وانی ،پروگرام منیجرڈی آر یومظفرآباد چوہدری محمدفرید ،پروگرام منیجر ڈی آر یو باغ طاہر خان اورپروگرام منیجر ڈی آر یو راولاکوٹ امجدعلی مغل ،ایم اینڈ ای آفیسر مختار قریشی ،اکاونٹ آفیسرز جواد عمر رشید ،امتیاز احمد سواتی ودیگر افسران نے شرکت کی ،سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور زلزلہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی سیرا ٹیم پر تعمیر نو منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے توقعات ہیں جنہیں پورا کرنے کیلئے ہمیں ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،سیکرٹری سیرا نے کہا کہ ایرا کی جانب سے مثالی منصوبہ جات کے لئے فنڈز کی بلاتعطل فراہمی کے علاوہ 80فیصد جن منصوبوں پر تعمیراتی کام ہوچکا ہے کو جلداز جلد مکمل کرنے کیلئے تمام متعلقہ ڈی آر یوز موثر اقدامات کریں ،رواں مالی سال میںمکمل کرنے کیلئے جن منصوبوں کی تکمیل کاہدف مکمل کیا گیا ہے اُن کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے تینوں ڈسٹرکٹ ری کنسٹرکشن یونٹس مناسب اقدامات عمل میں لائیں ،سیکرٹری سیرا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عباس پور کے تعمیراتی کام جلد دوبارہ شروع کرنے کیلئے پروگرام منیجر ڈی آر یو راولاکوٹ کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کمپنی کے ساتھ جملہ امور طے کریں ،اس موقع پر ڈائریکٹر ایم اینڈای کامران وانی نے مختلف منصوبوں کے حوالے سے اُن کیلئے فنڈز مختص کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں سیکرٹری سیرا کو بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :