اکتوبر تک پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں درج مطالبات کو پورا نہ کیا گیاتو یکم نومبر سے بلدیاتی ملازمین ایک مرتبہ پھر مکمل کام چھوڑ اور تالہ بند ہڑتال شرو ع کر دیں گے

بلدیاتی ملازمین کی تنظیم لوکل کونسل ایسو سی ایشن کی دھمکی

منگل 17 اکتوبر 2017 15:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بلدیاتی ملازمین کی تنظیم لوکل کونسل ایسو سی ایشن نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر31اکتوبر تک ان کی طرف سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں درج مطالبات کو پورا نہ کیا گیاتو یکم نومبر سے بلدیاتی ملازمین ایک مرتبہ پھر مکمل کام چھوڑ اور تالہ بند ہڑتال شرو ع کر دیں گئے جو مطالباتکے نوٹیفکیشن تک جاری رہے گی بلدیاتی ملازمین کی تنظیم لوکل کونسل ایسو سی ایشن کا ایک اجلاس گزشتہ روز ضلعی صدر سردار آصف اسلم کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں عہدیداران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی کے ساتھ سوتیلی ماںجیساسلوک روار رکھا جا رہا ہے انہیں دیگرسرکاری ملازمین کے برابر مراعات حاصل نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں نارمل میزانیہ پر لایا جار ہا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ملازمین اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے بار ہااحتجاج کر چکے ہیں کام چھوڑ ہڑتال بھی کی گئی ہے اور حکومتی یقین دہانی پر موخر کی گئی لیکن حکمران بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں لگ رہی ہے اور ٹرخانے کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے مقررین نے کہاکہ اب بلدیاتی ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اگر31ستمبر سے قبل بلدیاتی ملازمین کے مطالبات پورئے نہ کیے گئے تو یکم نومبر سے ایک مرتبہ پھر پورئے آزاد کشمیر میں بلدیاتی ملازمین ہڑتال شروع کر دیں گئے اجلا س سے سردار آصف اسلم کے علاوہ سردار امجد نعیم،سردار ندیم اشرف، سردار محمد رحیم خان، سردار وقار اکرم اور دیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :