حکومت کو ڈیڑھ سال کا وقت دیا تاکہ وہ لوگوں کے مسائل حل کر سکیں لیکن (ن) لیگ کی حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے سابقہ منظور شدہ منصوبہ جات بالخصوص سڑکوں کے منصوبوں کو ختم کر دیا ہے

سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی عوامی وفود سے بات چیت

منگل 17 اکتوبر 2017 15:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو ڈیڑھ سال کا وقت دیا تاکہ وہ لوگوں کے مسائل حل کر سکیں لیکن ن لیگ کی حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے سابقہ منظور شدہ منصوبہ جات بالخصوص سڑکوں کے منصوبوں کو ختم کر دیا ہے بالخصوص حلقہ تین راولاکوٹ کو تو لاوارث سمجھا جا رہا ہے ‘سردار خالد ابراہیم خان کا اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا زیادہ دیر تک عوام کو حکومتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دو روزہ دورہ راولاکوٹ کے موقع پر مختلف مقاما ت پر عوامی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ہم نے آزاد کشمیر بھر کے علاوہ راولاکوٹ میں پونچھ یونیورسٹی ،میڈیکل کالج کے علاوہ میگا پراجیکٹس دیے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالسیوں کے باعث عوام میں ان کے خلاف شدید نفرت پائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سمیت فاروق حیدر کی حکومت کوئی وعدہ پورا نہ کر پائی انہوں نے علی سوجل ،نامنوٹہ۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ میں مختلف اموات پر گھر گھر جا کرلواحقین سے اظہارہمدردی اور دعائے مغفرت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :