لاہور:مقامی مارکیٹ میں اشیاء خوردو نوش کے بھائو

منگل 17 اکتوبر 2017 15:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)لاہور کی مقامی مارکیٹ میںمنگل کے روزاشیاء خوردو نوش کے بھائوکچھ اس طرح ر ہے، چاول باسمتی (سپر کرنل) نیا105 روپے فی کلو ، چینی55 سے 56 روپے اور گڑ75 سے 80 روپے فی کلو تک فروخت ہوا ، اسی طرح سفید چنا 140 روپے، سیاہ چنا95 سے 100 روپے ، دال چنا 102 روپے ، مونگ ثابت100 ،دال مونگ دھلی ہوئی 85سے 100 روپے،ماش ثابت 130 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 140روپے اور بیسن 105 روپے فی کلوتک فروخت ہوا۔