پمز میں خصوصی افراد کی ملازمت کا کوٹہ بڑھا کر5 فیصد کردیا، سہولیات کی فراہمی میں خصوصی و دیگر بچوں میں تفریق نہیں کی جاتی،تعلیمی اصلاحات پروگرام میں اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی بہتری کیلئے کام کیا جائے گا،ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ، تعلیم کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔ اسلام آباد میں 9 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر چکے ہیں، 2018ء کا پاکستان 2013ء سے مختلف ہوگا

وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا تقریب سے خطاب

منگل 17 اکتوبر 2017 15:19

پمز میں خصوصی افراد کی ملازمت کا کوٹہ بڑھا کر5 فیصد کردیا، سہولیات کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پمز میں خصوصی افراد کی ملازمت کا کوٹہ بڑھا کر5 فیصد کردیا گیا ہے۔ سہولیات کی فراہمی میں خصوصی بچوں اور دیگر بچوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی۔ قومی تعلیمی اصلاحات پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی بہتری پر بھی کام کیا جائے گا۔

ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ، تعلیم کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔ اسلام آباد میں 9 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر چکے ہیں، 2018ء کا پاکستان 2013ء سے مختلف ہوگا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو قومی ادارہ برائے خصوصی تعلیم ایچ 8/4 میں یوم تحفظ سفید چھڑی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسلام آباد کے خصوصی تعلیمی اداروں کے بصارت سے محروم بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا یہاں اکٹھا ہونے کا مقصد نابینا افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سہولیات کی فراہمی میں خصوصی بچوں اور دیگر بچوں میں کسی قسم کی تفریق نہیں کی جا رہی ہے، قوت بصارت سے محروم ایک بچی کا حکومت پاکستان نے اپنے خرچے پر علاج کرایا۔ قومی تعلیمی اصلاحات پروگرام کے دوسرے مرحلے میں اسپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی بہتری پر بھی کام کیا جائے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پمز ہسپتال کی نوکریوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ادارے مضبوط تب ہوتے ہیں جب ان میں نئی جہتیں لائی جاتی ہیں،اداروں کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کی بہتری کے لیے وقف کر رہی ہے، ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے، تعلیم کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے، اسلام آباد میں 9 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس مکمل کر چکے ہیں، 2018ء کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے بہت مختلف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہوئے جو ٹارگٹ منتخب کیے تھے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، موجودہ وزیر اعظم کسی غیر ضروری معاملے میں الجھے بغیر ملکی منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے امانت داری کے ساتھ پورا کریں گے۔ اس سے قبل تقریب میں نابینا بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔