راجہ ظفر الحق کی پاکستان کے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

پاکستان کا چوتھی بار انسانی کونسل کا سب سے زیادہ ووٹ لیکر رکن منتخب ہونا عظیم کامیابی ہے، پاکستان کے رکن منتخب ہونے پر وفاقی حکومت، وزارت خارجہ بالخصوص ڈاکٹر ملیحہ لودھی مبارک باد کے مستحق ہیں،قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق

منگل 17 اکتوبر 2017 15:19

راجہ ظفر الحق کی پاکستان کے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے رکن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان کے چوتھی بار اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہونے پر قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق کی مبارکباد پاکستان کا چوتھی بار انسانی کونسل کا سب سے زیادہ ووٹ لیکر رکن منتخب ہونا عظیم کامیابی ہے، پاکستان کے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے پر وفاقی حکومت، وزارت خارجہ بالخصوص ڈاکٹر ملیحہ لودھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق نے پاکستان وک اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کو نسل کا رکن بننے پر مبارکبا د دی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو رکن بننے کے لیے 97 ووٹوں کی ضرورت تھی جب کہ 151 ووٹ ملنا پاکستان کی خدمات کا اعتراف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کونسل کا بھاری اکثریت سے رکن منتخب ہونے سے پاکستان کی تنہائی کا تاثر ختم ہوگا، اور پاکستان جنیوا میں پہلے سے زیادہ موثر کردار ادا کرسکے گا، ظفر الحق نے کہا کہ ا مریکا اور اسکے حواریوں کی مخالفت کے باوجود پاکستان کی جیت واضح پیغام ہے، انسانی حقوق کونسل کے رکن بننے سے کشمیر ، فلسطین اور روہنگیا کے مظالم مسلمانوں کے مسائل زیادہ موثر انداز میں اٹھائے جاسکیں گے، را