سی پیک سے چین اور پاکستان نئی تاریخ لکھ رہے ہیں،

تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک میں اندھیرے ختم ہو رہے ہیں، ملک کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے، ہم نے پاکستان کو بہترین بنانا ہے وزیر داخلہ احسن اقبال کا رینجرز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

منگل 17 اکتوبر 2017 15:19

سی پیک سے چین اور پاکستان نئی تاریخ لکھ رہے ہیں،
منڈی بہائوالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے چین اور پاکستان نئی تاریخ لکھ رہ ہیں، تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک میں اندھیرے ختم ہو رہے ہیں، ملک کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے، ہم نے پاکستان کو بہترین بنانا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو احسن اقبال نے رینجرز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی ختم کرنا ایک چیلنج ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، کیپٹن حسنین سمیت تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے، ہم نے پاکساتن کو بہترین ملک بنانا ہے، چار سال پہلے دہشت گردوں نے ہمیں محاصرے میں لیا ہوا تھا اور ملک اندھیرے میں ڈوبا تھا، کوئی ملک امن اور استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، آج ملک سے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں، سی پیک سے چین اور پاکستان نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔