Live Updates

طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، عمران خان

منگل 17 اکتوبر 2017 15:16

طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، عمران خان
مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، پنجاب اور سندھ میں 6,6باریاں لینے والے پولیس کیوں نہ ٹھیک کر سکے، ایک سال دھرنے اور دوسرا پانامہ میں نکل گیا، دو سال کے تجربے سے کہتا ہوں ملک بہت جلد ٹھیک ہو سکتا ہے، گورننس اور میرٹ کمزور ہو تو ملک تباہ ہو جاتا ہے، نا اہل وزیراعظم چالیس گا ڑیوں کے ساتھ عدالت میں آتا ہے، آصف زرداری کا مجھ پر ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ قیامت کی نشانی ہے، مغرب میں جمہوریت آگے بڑھی اور یہاں بادشاہت، اوپر جانے والے معاشرے میں انصاف اور میرٹ کا نظام اچھا ہوتا ہے، پاکستان میں ایک دن میں 12ارب کی کرپشن ہوتی ہے، پاکستان میں بیک وقت تین تعلمی نظام رائج ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو عمران خان نے مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورننس اور لیڈر شپ ایک دوسرے سے منسلک ہیں، ان کو سمجھنا ضروری ہے، پاکستان ایشیاء میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا تھا، پی آئی اے 330ارب روپے کا نقصان کر رہی ہے، جب گورننس ٹھیک نہ ہو تو ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، ملک تب تباہ ہو تا ہے جب ملک کے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، ملک کا سربراہ پکڑے جانے پر یہ نہیں کہتا کہ مجھے کیوں نکالا، طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، سوئٹزرلینڈ کا گورننس سستم بہترین ہے، یہاں ایک ملزم چالیس گاڑیوں کے پروٹوکول پر احتساب عدالت میں آتا ہے، ادارے میرٹ کا نظام لائیں تو ملک آگے نکل جاتا ہے، اوپر جانے والے معاشرے میں انصاف اور میرٹ کا نظام اچھا ہوتا ہے، مغرب میں جمہوریت آگے بڑھی اور یہاں بادشاہت، بادشاہت میں رشتوں کی وجہ سے لوگ اوپر جاتے ہیں، سارے اداروں کو ٹھیک کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، ایک سال دھرنے میں ایک سال مجھے کیوں نکالا میں نکل گیا، تجربے سے کہتا ہوں کہ سارا ملک بہت جلد ٹھیک ہو سکتا ہے، پاکستان میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آئی، آئی جی سندھ نے کہا خیبرپختونخوا جیسا پولیس نظام چاہیے، پنجاب اور سندھ میں باریاں لینے والے پولیس ٹھیک نہیں کر سکے، خیبرپختونخوا کی پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کی، پاکستان میں ایک دن کی کرپشن12ارب روپے ہے، اگلا الیکشن تحریک انصاف جیتے گی، کے پی کے میں جرائم 70فیصد کم ہوئے ہیں، پاکستان آج قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے،پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر پہلے نیب اور ایف بی آر کو ٹھیک کرے گی، نیب کو بڑے بڑے سیاستدانوں پر ہاتھ ڈالنے کیلئے ٹھیک کریں گے، پاکستان میں تین نظام تعلیم ہیں امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ، مجھے پانامہ کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے اس ارب کی آفر کی گئی، بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر 12مئی کو 50لوگوں کو قتل کیا گیا، آصف زرداری، فریال تالپور نے ایک ارب روپے کا مجھ پر ہرجانہ کیا، آصف زرداری کا ہرجانے کا دعویٰ قیامت کی نشانی ہے جو خود کو مظلوم ظاہر کرتا ہے وہ ہارا ہوا انسان ہوتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات