دبئی ، شوہر کو اپنی بیوی کے سابقہ مالک کے کان پر کاٹنے پر جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اکتوبر 2017 15:01

دبئی ، شوہر کو اپنی بیوی کے سابقہ مالک کے کان پر کاٹنے پر جیل کی سزا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق دبئی میں ایک چرواہے نے اپنے بیوی کے سابقہ کمپنی کے مالک پر جسمانی حملہ کیا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس نے چرواہے کو اس جرم کا مرتکب ہونے پر چھ ماہ جیل کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

عدالت کے ریکارڈ کے مطابق اس 49 سالہ سوڈانی چرواہے نے اپنی بیوی کے سابقہ کمپنی کے مالک کے بائیں کان پر کاٹا جس سے اسکے کان کی لو کا ایک حصہ اتر گیا۔ عدالت نے اس شخص کی سزا مکمل ہونے کے بعد اسکو ملک بدر کرنے کا حکم سنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 مئی کو پیش آیا جسکا فیصلہ عدالت نے کل بروز پیر کو سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :