بھارت سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی بھی کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل پر زوردے رہے ہیں، میر واعظ فورم
خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں کٹھ پتلی انتظامیہ شرپسند عناصر کو لگام دینے کے بجائے زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے ،ْ بیان
منگل 17 اکتوبر 2017 15:16
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ عالمی برادری اور عالم اسلام کے بیشتر ممالک کے علاوہ بھارت کی حزب اختلاف کی اہم سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی مسئلہ کشمیر کی ہیئت و حساسیت اور اس کی متنازعہ حیثیت کااحساس کرتے ہوئے اس دیرینہ تنازعے کے حل پر زوردے رہے ہیں۔
تاہم انہوںنے کہاکہ اس بارے میں بھارتی حکومت کا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے جو اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی اور فوجی طاقت کے بل پر اس مسئلہ کو حل کرنے کے درپے ہے۔ ترجمان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت اور پاکستان کے درمیان جو بداعتمادی کی فضا قائم ہے اور آئے روز تعلقات مذید ابتر اور کشیدہ ہو رہے ہیں کئی بار خون ریز جنگوں بھی لڑی جاچکی ہیں اس کی بنیادی وجہ حل طلب مسئلہ کشمیر ہے اس لئے جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا خطے میں حقیقی امن واستحکام اور دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ۔ ا نہوںنے بھارت کی اعلیٰ قیادت پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سے متعلق حقائق کو تسلیم کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ انہوںنے واضح کیاکہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق یا پھرسہ فریقی مذاکرات کے ذریعہ حل نہیں کیا جاتا خطے میں سیاسی غیر یقینیت ، بدامنی اور اضطراب کی کیفیت جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.