Live Updates

عائشہ گلالئی نے پارٹی چیرمین عمران خان پر تیزاب حملے کا حکم دینے کا الزام عائد کر دیا

عمران خان نے اپنے کارکنان کو مجھ پر تیزاب پھینکنے کا حکم دیا تھا ،ْ عائشہ گلا لئی

منگل 17 اکتوبر 2017 15:15

عائشہ گلالئی نے پارٹی چیرمین عمران خان پر تیزاب حملے کا حکم دینے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پارٹی چیرمین عمران خان پر تیزاب حملے کا حکم دینے کا الزام عائد کر دیا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کارکنان کو مجھ پر تیزاب حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر خواتین پر جنسی حملوں کے خلاف ’’می ٹی‘‘ (میں بھی) کے نام سے مہم شروع ہوئی ہے۔ اس مہم پر جنسی حملوں کا شکار خواتین ٹوئٹ کرکے خود پر ہونے والے جنسی حملوں کی تفصیلات بیان کررہی ہیں۔ عائشہ گلالئی نے بھی ’’می ٹو‘‘ کے ہیش ٹیگ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنان کو مجھ پر تیزاب پھینکنے کا حکم دیا تھا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ میری پارٹی کے سربراہ عمران خان نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اور یہ حقیقت سامنے لانے پر میرے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور اب وہ تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :