ْعلماء کرام لوگوںکے اندر صبر وتحمل کا جذبہ پیداکرنے میںاہم کردار ادا کرسکتے ہیں،آر پی او

منگل 17 اکتوبر 2017 15:14

سرگودھا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس نے محرم الحرام کے سلسلہ میں علماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کی سوچ ایک نہیں ہوسکتی لہذا لوگوں کو تلقین کریں کہ کسی دوسرے کی سوچ میں انتشار کا باعث نہ بنیں،انہوں نے محرم الحرام سمیت عام دنوں میں بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے امن کمیٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ بھائی چارے کی فضاء پورا سال جاری رہنی چاہیئے، اس موقع پر شاہین احسان مغل نے کہا کہ سرگودھا کے شہری محبت کرنیوالے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ محبتیں تقسیم کی ہیں یہی وجہ ہے کہ شہر میں امن کی فضاء بہت بہتر ہے۔