محکمہ صحت عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت کرے، لیاقت علی چٹھہ

منگل 17 اکتوبر 2017 15:14

سرگودھا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ محکمہ صحت و ہ محکمہ ہے جس کی عام شہری کو ہر وقت ضرورت ہے اس لئے ادارہ کے ہر شعبہ کو عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے،وہ ڈی سی آفس میں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دے رہے تھے،اس موقع پرچیف ایگزیکیٹو آفیسر صحت ڈاکٹرنصرت ریاض ، ڈی ایچ اوڈاکٹر اسلم ،ایم ایس ڈاکٹرلیاقت انصاری سمیت محکمہ صحت کے افسراان موجود تھے،انہوں نے کہا کہ تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ادویات کی ہر وقت موجودگی کو یقینی بنانا متعلقہ ہسپتال کے انچارج کی ذمہ داری ہے اور انتظامی افسران ہسپتالوں میں ادویات سمیت تما م ضروری آلات کی موجودگی کو یقینی بنائیں،ہسپتالوں کی صفائی اہم ترین معاملہ ہے اس پر بھرپور توجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ وہ دودھ دہی سمیت دیگر اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹریوں کو بجھوائے جائیں۔