ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

منگل 17 اکتوبر 2017 15:14

سرگودھا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ٹی بی پیشنٹ ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام ٹی بی ہسپتال سلانوالی روڈ پر ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا ،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر نعیم وڑائچ ‘ میڈیم نادیہ‘عرفان بٹ اورپروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عاشق نے کیمپ میں شرکت کی،کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے تقریبا چار سو کے قریب مریضوں کامفت طبی معائنہ اورادویات فراہم کیں۔