بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت اساتذہٴ کرام کا اوّلین فریضہ ہے،رضوان اللہ ثنائی

منگل 17 اکتوبر 2017 15:14

سرگودھا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ماہر تعلیم رضوان اللہ ثنائی نے کہا ہے کہ بچے ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں،اِن کی بہتر تعلیم و تربیت اساتذہ کرام کا اوّلین فریضہ ہے ،تعلیم کے بغیر قومی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،21صدی کے تقاضوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا چاہیے،اُنھوںنے اِن خیالات کا اظہارنجی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا،انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں،اس موقع پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ عصرِ حاضر میں تعلیم ہمارے لئے سانس کی طرح ضروری ہے ،علم کے بغیر تو ہم اللہ تعالیٰ کی شناخت بھی نہیں کر سکتے،اساتذہ کو چاہے کہ وہ بچوں کی اخلاقی تربیت کیلئے اپنا فریضہ انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :