فیصل آباد میں حلوائی کو ایف بی آر کا نوٹس

حلوائی کے شناختی کارڈ پر 32 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جس کی بنا پر نوٹس بھیجا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اکتوبر 2017 14:52

فیصل آباد میں حلوائی کو ایف بی آر کا نوٹس
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2017ء) : یوں تو ملک کے کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ اس کی شناخت بتانے کے ساتھ ساتھ کئی قانونی کاموں میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن فیصل آباد کے ایک حلوائی کا شناختی کارڈ اس کے گلے کا طوق بن گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ایک حلوائی ظفر کے شناختی کارڈ پر 32 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جس پر ایف بی آر نے ظفر کو نوٹس جاری کر دیا۔ ایف بی آر کی جانب سے لاکھوں روپے کا ٹیکس نوٹس موصول ہونے پر حلوائی ظفر چکرا کر رہ گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ معاملہ ظفر کے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کے باعث ممکن ہوا، ظفر کے نام پر 32 مختلف گاڑیاں مختلف شہروں میں موجود ہیں۔