Live Updates

یس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس؛انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اکتوبر 2017 14:42

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ) : ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔جج نے حکم دیا کہ ملزمان جب اور جہاں ملیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے پولیس کو ملزمان کی جائیداد کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی تفصیل پیش کی جائے تاکہ ان کی جائیدادوں کی قرقی کا عمل شروع کیا جاسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :