سندھ حکومت کاشہر میں نئی بسیں چلانے کے حوالے سے ٹرانسپورٹر ز اور نجی کمپنیو ں سے فوری طور تجا ویز طلب کرنے کا فیصلہ

تین ما ہ میں 600 سے زاہد بسیں سڑکو ں پر لا کر کراچی کے شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کرینگے ،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

منگل 17 اکتوبر 2017 15:12

سندھ حکومت کاشہر میں نئی بسیں چلانے کے حوالے سے ٹرانسپورٹر ز اور نجی ..
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیرٹرانسپورٹ، اطلاعات و محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے عوام کی مشکلات اور درپیش مسائل کے پیش نظر سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تین ما ہ کے اندر 600 سے زائد نئی بسیں سڑکوں پر لا کر شہریو ں کو سفری سہولیا ت فراہم کی جا ئیں اس سلسلے میں ٹرانسپورٹر ز اور نجی کمپنیو ں سے رواں ما ہ میں تجا ویز طلب کی جا ئیں تاکہ ان تجا ویز کی روشنی میں فوری فیصلے کیئے جاسکیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آج اپنے دفتر میں مختلف وفد سے ملا قات کے مو قع پر کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئر مین بلا ول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے عوام کی مشکلا ت دور کی جائیں اور اس سلسلے میں طویل مدتی منصوبو ں کے ساتھ قلیل مدتی منصوبو ں پر بھی کا م کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

عوام کے ٹرانسپورٹ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ شہر میں فوری طو پر نئی اور جدید بسوں کو سڑکو ں پر لایا جا ئے جبکہ کراچی سے صوبے کے دوسرے شہر وں میں جانے آنے کے سلسلے میں عوام کو آرام دہ سفری سہو لیات کو یقینی بنا نے کیلئے انٹر سٹی بسوں کو چلا نے کے لیے بھی جلد ازجلد انتظامات کیئے جا ئیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بس ریپیڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبو ں کی تکمیل کے بعد نا صر ف کراچی کے لا کھو ں بلکہ اندورن سندھ سے آنے والوں کو بھی سفری سہو لیات میسئر ہونگی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہو نگے اسکے علاوہ روز گار پر جا نے والے لا کھو ں محنت کش بھی ان سہولیا ت سے بھر پور مستفید ہو نگے اور کم خرچ پر شہر کے ایک مقام سے دوسرے مقام تک با آسانی اور معیاری سہولیات کے ساتھ سفر کرسکیں گے ۔

اس طرح عوام کے ساتھ محنت کشوں کا بھی ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو جا ئیگا۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ بی آرٹی ایس کے منصوبوں میں حائل رکا وٹوں کو دور کیا جارہا ہے اور اس منصوبوں کی شروعات و تکمیل کے حوالے سے بھر پور اقدامات جا ری ہیں ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے نظام سے منسلک 2 ہزار ایکو بسوں کو چلانے کے منصوبے کی تجویز بھی زیر غور ہے اس منصوبے کے مختلف پہلو ئو ں کا جا ئزہ لیا جارہاہے ،انہو ں نے کہا کہ بس ریپڈ ٹرانز ٹ سسٹم کے تمام منصوبوں میں شفافیت اور میرٹ کو اپنا یا جا رہا ہے جو ادارہ یا کمپنی میرٹ کے تقاضوں کو پو را کریگی اور معیا ر پر اتریگی کام اسی سے کام لیا جائیگا

متعلقہ عنوان :