Live Updates

عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اورہر وقت وہ عوام کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، وزیراطلاعات سندھ

پیپلزپارٹی میں کوئی دھڑا نہیں ہے، حیدرآباد ہونے والا جلسہ اس بات کو ثابت کرے گا کہ پارٹی میں کوئی بھی گروپ بندی نہیں ہے، سید ناصر شاہ

منگل 17 اکتوبر 2017 15:11

عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اورہر وقت وہ عوام کے ساتھ جھوٹ بولتے ..
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) سندھ کے وزیر برائے محکمہ اطلاعات،لیبراور ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاھ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اورہر وقت وہ عوام کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں،پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جس کو پی ٹی آئی کے جلسوں سے کوئی بھی فرق نہیں پڑتا۔جامشورومیں میڈیا سے بات چیت میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ پیپلزپارٹی نے کسی کو بھی جلسہ کرنے سے کبھی نہیں روکا تاہم جن کے ساتھ عوام نہیں ہوتی وہ صرف الزم تراشی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کے مسائل پر سخت اسٹینڈ لیا ہے۔اور یہ عوام بذات خود جانتی ہے کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ پارٹی میں گروپ بندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک گھر کی ماند ہے جیسے ایک گھر میں چھوٹے چھوٹے اختلافات ہوتے ہیں ویسے ہی پارٹی میں ہر کسی کو اپنی رائے اور اپنے موقف رکھنے کا حق حاصل ہے مگر یہ واضح ہونا چاہئے کہ پیپلزپارٹی میں کوئی دھڑا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 18 اکتوبر کو حیدرآباد ہونے والا جلسہ اس بات کو ثابت کرے گا کہ پارٹی میں کوئی بھی گروپ بندی نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :