تاج محل غداروں نے بنوایا،

تو مودی لال قلعہ پر ترنگا نہ لہرائیں،اسدالدین اویسی غیرملکی شخصیات کی میزبانی کرنیوالا حیدرآبادہائوس بھی تو غداروں نے تعمیر کیاتھا،بی جے پی رکن کی ہرزہ سرائی پرردعمل

منگل 17 اکتوبر 2017 15:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) بھارت کی حکمران جماعت کے ایک قانون ساز کی جانب سے تاج محل کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک اہم رہنما نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ کیا وہ بھی دارالحکومت کے مشہور حیدرآباد ہاؤس میں غیر ملکی شخصیات کی میزبانی بند کردیں گے، کیونکہ اسے بھی 'غداروں' نے تعمیر کیا تھا۔

بھارتی اخبار کے مطابق اس سے قبل ریاست اترپردیش کی دائیں بازو کی ہندو حکومت نے تاج محل کو سیاحت کے لیے مشہور مقامات کی سرکاری فہرست سے نکال دیا تھا۔اس کے بعد اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی جانب سے بیان سامنے آیا کہ آگرہ میں واقع 17ویں صدی کی عظیم یادگار 'تاج محل' ہندوستان کی تاریخ کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ اسے 'غداروں' نے تعمیر کیا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ اترپردیش کے اس متنازع بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، 'لال قلعہ بھی غداروں نے بنوایا تھا، کیا مودی وہاں بھارتی پرچم یعنی ترنگا لہرانا بند کردیں گے کیا مودی اور یوگی مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو کہیں گے کہ وہ تاج محل کا دورہ نہ کریں،انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ دہلی میں واقع حیدرآباد ہاؤس بھی ایک غدار نے ہی تعمیر کروایا تھا، کیا مودی وہاں غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی کرنا بند کردیں گی

متعلقہ عنوان :