نیویارک بم حملہ آور مجرم قرار،

عمر قید کی سزاکا امکان رحیمی داعش اور القاعدہ کے بہکاوے میں آ کر سڑکوں پر بم نصب کرتارہا اوراور دھماکے کیے،استغاثہ

منگل 17 اکتوبر 2017 15:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) نیو جرسی کے شہر، الزبیتھ سے تعلق رکھنے والے 29 برس کے احمد خان رحیمی کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اٴْن پر ثابت ہونے والے الزامات میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے اور بھیڑ والے کھلے مقام پر بم حملے کے الزامات شامل تھے،میڈیارپورٹس کے مطابق وہ فرد جن پر نیو یارک میں دو بم نصب کرنے کا الزام تھا، جس دھماکے میں گذشتہ سال ستمبر میں 30 افراد زخمی ہوئے تھے، اٴْنھیں عائد کردہ تمام الزامات میں ملوث پایا گیا۔

نیو جرسی کے شہر، الزبیتھ سے تعلق رکھنے والے 29 برس کے احمد خان رحیمی کو عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اٴْن پر ثابت ہونے والے الزامات میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے اور بھیڑ والے کھلے مقام پر بم حملے کے الزامات عائد تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ انصاف کے بیان میں قائم مقام معاون اٹارنی، ڈینا بوئنتے نے کہا کہ یہ فیصلہ رحیمی کے جرائم پر اٴْنھیں احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کے ضمن میں ایک اہم قدم ہے۔

قائم مقام وفاقی اٹارنی جون کِم نے کہا کہ داعش اور القاعدہ کے بہکاوے میں آ کر رحیمی نے نیو جرسی اور مین ہٹن کے مرکز چیلسیا کی سڑکوں پر بم نصب کیے اور دھماکے کیے، جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ بے گناہ لوگوں کو جانی نقصان پہنچانا اور اٴْنھیں معزور کرنا تھا۔ رحیمی کے نفرت پر مبنی جرائم کا جواب فوری اور پختہ انصاف کے ذریعے دیا گیا ہے۔اپنے دفاع میں، ملزم نے کہا تھا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، جس کے بعد دو ہفتے تک مقدمے کی کارروائی چلتی رہی۔

تاہم، وکلائے استغاثہ نے رحیمی کے خلاف دستیاب بہت سارے ثبوت کی طرف توجہ مبذول کرائی، جن میں بموں پر اٴْن کے فنگر پرنٹ اور ڈی این اے نشانات، اور ساتھ ہی درجنوں وڈیو کے ثبوت شامل تھے، جن یں اٴْس رات اٴْن کی حرکات و سکنات کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔رحیمی نے 17 ستمبر کو بھی، نیو جرسی کے مقام سی سائیڈ پارک کے علاقے میں ’میرین کور چیرٹی‘ میں داخل ہونے والی سیڑھی کے قریب دوسرا بم بھی نصب کیا تھا۔ یہ اٴْس وقت پھٹا جب بم اسکواڈ اسے ناکارہ بنانے کی کوشش میں مصروف تھا۔

متعلقہ عنوان :