Live Updates

عمران خان سے متعلق ٹویٹس کرنے والا ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا، ٹویٹر انتظامیہ نے اکاؤنٹ معطل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اکتوبر 2017 14:30

عمران خان سے متعلق ٹویٹس کرنے والا ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا، ٹویٹر انتظامیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2017ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر گذشتہ روز ہراسگی کے الزامات عائد کرنے والا آسٹریلوی ماڈل کا ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آسٹریلوی ماڈل لارا بنگل کے جعلی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیے گئے جن میں عمران خان پر الزام عائد کیا گیا کہ عمران خان نے 2013ء میں مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ جعلی تھا اور اس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیے جانے اور خبروں میں سامنے آنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے اس جعلی اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ ٹویٹر ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ماڈل کا اپنا اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ سے تصدیق شدہ ہے اور اسے 2010ء میں بنایا گیا تھا جبکہ عمران خان سے متعلق ٹویٹس کرنے والے اکاؤنٹ کو اگست 2017ء میں بنایا گیا۔ اس اکاؤنٹ کے جعلی ہونے کے بعد عمران خان کے ناقدین کو جہاں منہ توڑ جواب ملا وہیں ان کے حامیوں نے کپتان کو مزید سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی شخصیت پر اس طرح کے الزامات عائد کرنے والے ان کو اپنے مقصد سے ہٹانا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :