نواز شریف اگر اس بحران سے بچ جائیں تو معجزہ ہو گا ،جاوید چوہدری

منگل 17 اکتوبر 2017 14:27

نواز شریف اگر اس بحران سے بچ جائیں تو معجزہ ہو گا ،جاوید چوہدری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء ) :کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے حالیہ کالم میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تیزی کے ساتھ اپنے انجام کی طرف جا رہی ہے ،نواز شریف کو اپنے چھوٹے بھائی پر بھی یقین نہیں رہا ،یہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ سمجھتے ہیں جبکہ شہباز شریف بھی ان سے دور ہو چکے ہیں اور اوپر سے نواز شریف نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کی سوچ کو اپنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے کالم میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اس وقت پارٹی کو چلا رہی ہیں جو خوفناک خوشامدیوں کے قابومیں ہیں اور یہ خاشامدی ہر دو گھنٹے بعد ان کی زیورات ،جوتوں،کپڑوں اور بیگ کی تعریف کرتے ہیں جبکہ اس وقت نواز شریف کو سمجھدار کوچ کی ضرورت ہے جو اس کو موجودہ بحران سے نکال سکے ،اگر میاں صاحب گروانڈ میں واپس آنا چاہتے ہیں تو اس کو کوچ کی کڑوی باتیں بھی سننا پڑیں گی ۔ میاں صاحب کی حکومت کے حالات اتنے برے ہو گئے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرتی دکھائی نہیں دے رہی اگر ان حالات کے باوجود بھی میاں صاحب گروانڈ میں رہیں تو مسلم لیگ ن کے لئے معجزہ ہی ہو سکتا ہے ۔