زندہ اقوام اپنے ہیروز اورآزادی کے دنوںکویادرکھتی ہیں‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

�توبریوم تاسیس ضلعی ہیڈکوارٹرسمیت ضلع کوٹلی کی تمام تحصیلوں میںمنایاجائے گاتعلیمی اداروں میںتقریبات منعقدہونگی‘راجہ ارشد محمود

منگل 17 اکتوبر 2017 15:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاہے کہ زندہ اقوام اپنے ہیروز اورآزادی کے دنوںکویادرکھتی ہیں24اکتوبر آزادحکومت کے قیام کایوم تاسیس ہے یہ دن ہمیںاس عزم کے ساتھ مناناچاہیے کہ مقبوضہ جموںکشمیرکی آزادی اورالحاق پاکستان کے لیے تمام ذرائع اورتوانائیاں بروئے کارلائیںگے 24اکتوبریوم تاسیس ضلعی ہیڈکوارٹرسمیت ضلع کوٹلی کی تمام تحصیلوں میںمنایاجائے گاتعلیمی اداروں میںتقریبات منعقدہونگی یوم تاسیس اورتحریک آزادی کشمیرکے موضع پرطلباء کے مابین تقاریری مقابلہ جات اورمباحثے بھی ہونگے۔

27اکتوبرکوضلع بھرکے اندریوم سیاہ بھی منایاجائے گااوربھارتی بربریت کے خلاف جلوس نکالاجائے گا24اکتوبرکوضلع بھرمیںنمازفجرکے بعدپاکستان وآزادکشمیرکی سلامتی،خوشحالی،دہشت گردی کے خاتمہ اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعائیںکی جائینگی۔

(جاری ہے)

تمام آفیسران معہ سٹاف24اکتوبرکوصبح8بجے احاطہ دفترڈپٹی کمشنرمیںاپنی حاضری کویقینی بنائیں صبح8:30بجے احاطہ دفترڈپٹی کمشنرآفس میںپرچم کشائی کی تقریب منعقدہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیرقانون وبرقیات راجہ نثاراحمدخان ہونگے پولیس کاچاق وچوبنددستہ سلامی بھی پیش کریگا ۔

ریسکیو1122کے اہلکاران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںکامظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی وناگہانی آفت کی صورت میں انسانی جانوںکوبچانے کے لیے استعدادکارکامظاہرہ بھی کرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنی24اکتوبریوم تاسیس اور27اکتوبریوم سیاہ کی تقریبات کے انتظامات کے حوالہ سے آفیسران کے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،ڈی ایس پی ریاض مغل،اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان،سلیمان خان مہتمم جنگلات،ڈاکٹرسردارفریدخان معاون ناظم لائیوسٹاک،ڈی ای اومردانہ سائیںسلطان احمد،ڈی ای اوزنانہ عظمیٰ شیراز،سرفرازاحمدخان پاپولیشن آفیسر،اشتیاق مغل ایکسین پبلک ہیلتھ ،مجاہدحسین جرال ایس ڈی اوہائی وے،انجینئرفضل کریم پراجیکٹ ڈائریکٹر،سردارمحمدنوازجاویداسسٹنٹ ڈائریکٹر اوقاف،مرزارضوان شبیرایکسین عمارات،سردارافتخاراحمدپرنسپل اے جے کے ٹیوٹا،سردارخورشیدعالم پلاننگ آفیسر،سردارمحمدیٰسین سپورٹس آفیسر،خواجہ مشتاق اے ڈی ٹورازم،عمران احمدسب انجینئربرقیات،طارق محمودچیف انسٹرکٹرشہری دفاع،محمدآصف اسسٹنٹ ڈائریکٹرریسکیو،سہیل احمدواٹرمنیجمنٹ آفیسر،چوہدری اصغرعلی ڈویژنل ڈائریکٹرزراعت،محمداقبال،محمدخورشیدکے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاکہ24اکتوبریوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیرقانون وبرقیات راجہ نثاراحمدخان ہونگے جبکہ تقریب میںمختلف سیاسی وسماجی شخصیات،وکلاء، سول سوسائٹی،تاجر، پریس کے نمائندگان وشہری بھی شرکت کرینگے۔انہوںنے کہاکہ چوبیس اکتوبرکادن ہم اس عزم کے ساتھ منائیںگے کہ مقبوضہ جموںکشمیرکی آزادی اورالحاق پاکستان کے لیے تمام ذرائع اورتوانائیاں بروئے کارلائیںجبکہ ستائیس اکتوبرکوبھارت کے ظلم وستم اورمقبوضہ کشمیرپربھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف جلوس نکالاجائے گا۔

یوم تاسیس چوبیس اکتوبر کے موقع پربعدازنمازفجر مساجدمیںپاکستان وآزادکشمیرکی سلامتی،خوشحالی،دہشت گردی کے خاتمہ اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعائیںبھی کی جائینگی۔سرکاری ونجی اداروںپرقومی پرچم لہرائے جائیںگے۔ چوبیس اکتوبر کوتعلیمی اداروںمیںیوم تاسیس اورتحریک آزادی کشمیرکے موضوعات پرطلباء کے مابین تقاریری مقابلہ جات اورمباحثے بھی ہونگے۔انہوںنے کہاکہ محکمہ سپورٹس ا س دن کی مناسبت سے فٹ بال،کرکٹ میچ بھی منعقدکروائے گا۔