حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کا منصوبہ بنا لیا ، 731پر تعیش اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اکتوبر 2017 14:20

حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کا منصوبہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16اکتوبر 2017ء ):حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کا منصوبہ بنا لیا۔731پر تعیش اشیاء پر10سے 50فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کا منصوبہ بنا لیا۔

(جاری ہے)

731پر تعیش اشیاء پر10سے 50فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے والی اشیاء میں چاکلیٹ ،پرفیوم ، ڈیری پراڈکٹس ،میک اپ ،ڈائپر ،شیمپو اور پالتو جانوروں کے درآمدی کھانے شامل ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے بجٹ خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ ڈیوٹی کے نفاذ کا مقصد پر تعیش اشیاء کی درآمدات کو روکنا ہے ۔