راولپنڈی میں سڑک پر وائلن بجانے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اکتوبر 2017 14:19

راولپنڈی میں سڑک پر وائلن بجانے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2017ء) : پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اس بات پر تو کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر راولپنڈی کے ایک شخص کی وائلن بجانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے مطابق مذکورہ شخص وائلن اپنے شوق کی وجہ سے بجاتا ہے۔

راولپنڈی کی سڑک پر موجود اس وائلن بجانے والے شخص کا کہنا ہے کہ میں یہ کام اپنی خوشی سے کرتا ہوں اور وائلن بجانے کے کوئی پیسے وصول نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

پوسٹ کے مطابق وائلن رات 9 سے 12 بجے کے دوران راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں بجایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں موجود شخص کے ٹیلنٹ کی خوب تعریف کی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ وائلن بجانے والے اس شخص کو کسی فورم پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :