دبئی پولیس سٹیشنوں میں خواتین ڈرائیوروں کیلئے نئی 'گلابی پارکنگ'

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اکتوبر 2017 14:03

دبئی پولیس سٹیشنوں میں خواتین ڈرائیوروں کیلئے نئی 'گلابی پارکنگ'
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق دبئی پولیس نے خواتین ڈرائیوروں کے لیے پولیس اسٹیشنز پر خاص پارکنگ کی جگہں بنا نے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس سٹیشن کونسل کے ممبر بریگیڈئیر علی گہنم نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل عبداللہ خلیفاء ال مری کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے عورتوں کے لیے الگ نئی پارکنگ بنائی گئیں ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان پارکنگ کے بنانے کا مقصد شاہی فرمان کا خیرمقدم کرنا ہے اور عورتوں کی ڈرائیونگ کرنے کی جانب حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :