عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ; الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اکتوبر 2017 13:55

عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ; الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2017ء) : پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کےخلاف عمران خان کےریفرنس پر سماعت ہوئی۔تحریک انصاف کے وکیل سکندر بشیر کے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

لیکن پھرعائشہ گلالئی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرکے بیان سے منحرف ہوگئیں۔عائشہ گلالئی کا پارٹی چھوڑنےکیلیے تحریری استعفیٰ دینا لازم نہیں۔اس بات پر چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ آپ کی جماعت سے مستعفی ہونے کا طریقہ کیا ہے جس کے جواب میں عمران خان کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آئین میں کسی رکن کیلیے استعفا دینے کا طریقہ کار نہیں پارٹی چیرمین کسی بھی رکن کو معطل یا پھر بے دخل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی کے خلاف انضباطی کارروائی استعفا دینے پر روکی گئی تھی۔آئینی طور پر ممکن نہیں کہ عائشہ گلالئی پارٹی چھوڑدیں،اسمبلی رکنیت نہ چھوڑیں۔عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر نامزد کی گئیں۔عائشہ گلالئی کسی حلقے سے جیت کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب نہیں ہوئیں۔پارٹی چیئرمین کے ڈیکلریشن کے بعد گلالئی کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جانی چاہیے۔

عاشہ گلا لئی کے وکیل بیرستر مسرور نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف نہی چھوڑی۔عائشہ گلالئی کو نوٹس دیر سے بھیجا گیا جو کہ بدنیتی پر مبنی ہے۔عائشہ گلالئی سے17 اگست تک جواب مانگنےکاشوکاز18 اگست کوپوسٹ کیاگیا۔بیرسٹرمسرورنےکوریئرکمپنی کی بکنگ،ڈلیوری کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں پیش کردیں۔وقفے بعد عائشہ گلالئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کئے۔جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر 24 اکتوبر کو فیصلہ سنائے گا۔ اس پر بیرسٹر مسرور کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کرے۔