چین ساختہ ٹرک جی فینگ نے فروخت کے ریکارڈ قائم کردیے

نوماہ کے دوران ٹرک 2لاکھ 36ہزار 3سو کی تعداد میں فروخت ہوا

منگل 17 اکتوبر 2017 14:58

چنگ چن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) چین ساختہ ٹرک جی فینگ نے فروخت کے ریکارڈ قائم کردیے اس سال کے نوماہ کے دوران فا جی فینگ اٹومیٹیک کمپنی لمیٹڈ کا تیار کردہ ٹرک 2لاکھ 36ہزار 3سو کی تعداد میں فروخت ہوا،کمپنی کے مطابق اس سال مارکیٹ میں درمیانے اور ہیوی ڈیوٹی 2لاکھ 15ہزار 6سوٹرک فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے ،2016میں 2لاکھ 2ہزارٹرک جن میں سے 1لاکھ 85ہزار درمیانے اور ہیوی ڈیوٹی تھے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے کل ٹرکوں میں ان کا حصہ 19.25فیصد رہا چین میں ٹرک تیار کرنیوالے فا گروپ نے 1993میں کام شروع کیا تھا،اور اس نے چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں اپنا ہیڈکوارٹر قائم کیا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :