پاکستان چوتھی بار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

ْ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے رکن کے طور پر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کریگا،ْ ملیحہ لودھی

منگل 17 اکتوبر 2017 14:58

پاکستان چوتھی بار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب
واشنگٹن /نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی مخالفت کے باوجود پاکستان چوتھی بار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوگیا ۔جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 151ووٹ حاصل کر کے پاکستان چوتھی بار ایشیا بحرالکاہل ریجن سے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔ پاکستان کا انتخاب تین سال کے لیے عمل میں آیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے علاوہ افغانستان، نیپال اور قطر بھی منتخب ہوئے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے مطابق یہ پاکستان کے حق میں عالمی برادری کے اعتماد کا ووٹ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کی توثیق ہے ،ْ پاکستان کا انتخاب ان لوگوں کیلئے جواب ہے جو دعویٰ کرتے تھے کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا ۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کونسل کے رکن کے طور پر اپنے قومی مفادات کا تحفظ کریگا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کریگا ۔

متعلقہ عنوان :