سی پی پی اے کی نیپرا سی بجلی فی یونٹ 7 پیسے سستی کرنے کی درخواست

منگل 17 اکتوبر 2017 14:33

سی پی پی اے کی  نیپرا سی بجلی فی یونٹ 7 پیسے سستی کرنے کی درخواست
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 7 پیسے سستی کرنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے، ستمبر میں 11 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداوار پر لاگت 46 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔ فرنس آئل سے 22 ارب 22 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی جب کہ درخواست میں 24 ارب 97 کروڑ روپے کے بقایا جات الگ سے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :