متحدہ عرب امارات ، عجمان کے گودام آتشزدگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اکتوبر 2017 13:49

متحدہ عرب امارات ، عجمان کے گودام آتشزدگی
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق پیر کے روز متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں کپڑوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔ سول دفاع کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

عجمان فائر سٹیشن کے ڈپٹی ڈرائکٹر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پیر کے روز صبح سویرے ملی جس پر انہوں نے فورا فائر فائٹرز کی ایک ٹیم کا جائے حادثہ پر بھیجا اور آگ بجانے کا کام شروع کیا ۔ آگ کو بجانے میں دو گھنٹے کا وقت لگا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔