این اے 4 پر لیگی امیدوار کی کامیابی یقینی ہے‘ راشد محمود

منگل 17 اکتوبر 2017 14:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی ‘ صوبائی سینئر نائب صدر جاوید ظفر جھگڑا ‘ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کے صاحبزادے فرحان خان جھگڑا ‘ مسلم لیگ کے رہنما سید حیدر علی شاہ باچا ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری محبوب علی خان اور سید معظم باچا نے اے این پی کے بانی رہنما کامران صدیق اے این پی حلقہ پی کے 9پشاور کے صدر میا ں مزمل شاہ اے این پی کے درجنوں رہنمائوں و سینکڑوں کارکنوں کی مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع پشاور میں سبز انقلاب آچکا ہے اور ضلع پشاور مسلم لیگ کا مضبوط گڑھ بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی جمعیت علماء اسلام و پاکستان راہ حق پارٹی کی طرف سے مسلم لیگ کی حمایت آزاد امیدوار ضیاء الرحمن کی مسلم لیگ کے حق میں دستبرداری اور اے این پی کے درجنوں رہنمائوں و کارکنوں کی مسلم لیگ میں شمولیت سے 4 فریقی اتحاد کے امیدوار ناصر خان موسیٰ زئی کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ اپنی بہتر کارکردگی کی وجہ سے چاروں صوبوں میں کلین سویپ کرے گی کپتان کے تمام کھلاڑی کلین بولڈ ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا۔