فرنٹیئر فائونڈیشن نے ستمبر میں 1016 خون کے بلڈ بیگز فراہم کیے

منگل 17 اکتوبر 2017 14:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)فرنٹیئر فائونڈیشن نے تھیلی سمیماوہیموفیلیا ودیگر امراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو ماہ ستمبر میں 1016بیگز خون واجزائے خون فراہم کیا۔ فرنٹیئر فائونڈیشن مجموعی طورپر 215824بیگز خون واجزائے خون فراہم کرچکاہے جن میں ادارہ میں رجسٹرڈ مریضوں کو 181683جبکہ سرکاری ونجی ہسپتالوں اور دیگر اداروں کو 33141بلڈ بیگز کی فراہم شامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ اعدادوشمار فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحلیم کی زیر صدارت منعقدہ ماہانہ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ میں جاری کیے گئے اجلاس میں امراض خون میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی پر اطمینان کااظہار کیاگیا‘ اس موقع پر صاحبزادہ محمدحلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام میں عطیات خون کے حوالے سے شعوراجاگرہوجانے تک امراض خون میں مبتلا بچوں کو خون واجزائے خون کی فراہمی میں مشکلات درپیش رہیں گی‘ انہوں نے کہاکہ انتقال خون سے قبل عطیات خون کی مکمل سکریننگ ہوتی ہے تاکہ بچوں کو دیگر امراض سے محفوظ رکھاجاسکے۔