ملک سعدسپورٹس ٹرسٹ کی ٹیم فالکنز فاٹا سپر فٹبال لیگ میں حصہ لے گی

منگل 17 اکتوبر 2017 14:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ نے فاٹا سپرفٹ بال لیگ کے لئے ٹیم بنالی ہے جس میں خیبر پختونخوا کے ممتاز کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری باسط کمال فالکنز کے ہیڈ کوچ ، پولیس فٹ بال ٹیم کے فیصل جاوید کوچ اور اختر حسین کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کھلاڑیوں میں عثمان گل، ندیم، احتشام، کبیر، محمود ، طارق، عمران نیازی، وسیم ، عامر شاہ، جمیل، ذوالفقار شاہ،ارسلان، ایاز، اسماعیل ، واحد، اور زاہد شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ باسط کمال نے کہا ہے کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں فتح و شکست سے قطع نظر ان کی کوشش ہو گی کہ کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہو امید ہے ٹیم میں شامل کھلاڑی فاٹا سپر لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :