ماربل ،گرینائیٹ،آرائشی پتھروں کی برآمدات سے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے ‘خادم حسین

پاکستان ماربل کے ذخائر کے اعتبار سے دنیاکی10بڑے ممالک میں شامل ہے،چین میں ماربل ،گرینائیٹ،آرائشی پتھروں کو نمائش میں شمولیت سے ماربل برآمدات میں اضافہ ہوگا‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 17 اکتوبر 2017 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ ماربل گرینائیٹ، آرائشی پتھروں کی برآمدات سے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے پاکستان ماربل کے ذخائر کے اعتبار سے دنیا کی10بڑے ممالک میں شامل ہیاور ملک میں ماربل کی64سے زائد اقسام ہیں ۔ماربل کو بیرون ملک برآمد کرکے پاکستان ملکی برآمدات میں بھرپوراضافہ کرسکتا ہے اس سلسلہ میں حکومتی سرپرستی اور اس شعبہ میں مراعات سے ماربل انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ چین میں ماربل ،گرینائیٹ اور دیگر آرائشی پتھروں کی بین الاقوامی نمائش آئندہ سال مارچ میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان کی سرکاری سطح پرملکی کمپنیوں کی شرکت سے دنیا بھر میںماربل کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اور اس موقع پر بین الاقوامی سودوں کا بھی امکان ہے عالمی منڈی میں ماربل کی کل تجارتی کا حجم62بلین ڈالر ہے جس میں پاکستان کا حصہ 1فیصد سے بھی کم ہے ملک میں ماربل کی صنعت30ہزار سے زائد افراد کو روگار مہیا کررہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بیرون ملک ماربل برآمدات میں اضافہ کیلئے بھر پور اقدامات کیے جائیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :