درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ سمگلنگ اور مہنگائی کاباعث بنے گا‘راجہ عدیل

ریگولیٹری ڈیوٹی سے خام مال مہنگا،اشیاء مہنگی ہونے سے برآمدات پر اثر پڑے گا‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

منگل 17 اکتوبر 2017 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ297اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں15فیصد تک اضافہ سے سمگلنگ بڑھے اور یہ فیصلہ ہوشربا مہنگائی کا سبب بنے گا ،ریگولیٹری ڈیوٹی سے صنعتوں کے لیے درآمد کیا گیا خام مال مہنگا ہوگا جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گے جس کے باعث ملکی برآمدات جو پہلے ہی تنزلی کا شکار ہیں ان میں مزید کمی ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے حکومتی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوہامارکیٹ شہید گنج کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل نے کہا کہ درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔

(جاری ہے)

اور اس فیصلہ سے سمگلنگ بڑھے گی جس سے مقامی اشیاء کی مانگ میں کمی سے ملکی صنعت متاثر ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ضروری خام مال پرریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ نہ کیا جائے اس سے مقامی صنعت متاثر ہوگی کیونکہ یہ خام مال انڈسٹریز استعمال کرتی ہیں اگر یہ خام مال مہنگا ہوا تو یقینی طور پر پیدواری لاگت بڑھے گی جس سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ہوشربا مہنگائی جنم لے گی اس لیی297 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں15فیصد تک اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور تاجر و صنعتکارتنظیموںسے مشاورت سے ہی کوئی فیصلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :