ہر بار نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملا لیکن جاتے ہوئے وہ ترقی یافتہ ملک قوم کو دیکر جاتے ہیں‘پرویز ملک

منگل 17 اکتوبر 2017 13:59

ہر بار نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملا لیکن جاتے ہوئے وہ ترقی یافتہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت ومسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نوا زشریف جاتے ہوئے ترقی یافتہ پاکستان دیکر جاتا ہے ،قوم جانتی ہے کہ ہر بار نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملتا ہے،معیشت تباہ ہوتی ہے لیکن نواز شریف دن رات کام کر کے پاکستان کو واپس ترقی کی شاہراہ پر لاتا ہے تو اسے نکال دیا جاتا ہے،موجودہ حالات میں قیادت کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے جھوٹ بولے اور بے بنیاد الزامات لگائے، لیڈر قوم کی رہنمائی اور تعمیری سیاست کرتا ہے گالیاں نہیں دیتا نہ ہی الزام تراشی اور منفی سیاست کرتا ہے ،عمران خان کو تو لیڈر کہنا بھی درست نہیںوہ بے بنیاد الزامات نہیں لگاتے اور جھوٹ نہیں بولتے، ان کے تو دائیں بائیں خود چور اور ڈاکوکھڑے ہیں اور خود نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں اور نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈال رہے ہیں،بے بنیاد الزام تراشیوں اور ایک دوسرے کو چور، ڈاکو کہہ کر معاشرے کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے‘ الزام تراشیاں اور جھوٹ بولنے والوں کو اپنی منفی سیاست ترک کر دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب،چوہدرری شہباز ،سید توصف شاہ،ڈپٹی میئرمیاں طارق،ڈاکٹراسد اشرف،عامر خان،چوہدری عبدلمجید چن نمبردار،رانااحسن شرافت ،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے کئی پراجیکٹ انتہائی مختصر مدت میںمکمل کئے گئے ہیں اور اربوں کھربوں روپے کے منصوبوں میں کوئی بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔

نواز شریف آئے تو سڑکیں بن رہی ہیں، موٹروے بن رہی ہیں، ملک سے اندھیرے ختم ہو گئے ہیں، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ، اندھیروں کو ن لیگ کی حکومت نے بھگادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :