عالمی بینک کا معاشی اصلاحات میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان

پچھلے چار سال میں میکرو اکنامک سطح پر پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے،عالمی بینک

منگل 17 اکتوبر 2017 13:55

عالمی بینک کا معاشی اصلاحات میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) عالمی بینک نے معاشی اصلاحات میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چار سال میں میکرو اکنامک سطح پر پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی وفد سے مذاکرات کے بعد ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دس سال کی سب سے زیادہ 5.3 فیصد سے ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کا مالیاتی خسارہ اور جاری کھاتوں کا خسارہ میکرو اکنامی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، عالمی بینک اعلامیے کے مطابق ترقی کی راہ میں حالیہ خطروں کیخلاف پاکستان کا ساتھ دیں گے۔اعلامیے میں باور کرایا گیا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کا حصہ جی ڈی پی کے 6 فیصد تک پہنچ گیا ہے، بیان کے مطابق بیرونی ادائیگیاں جی ڈی پی کے 9 فیصد ہونے کی بات ڈیٹا کی صحیح تشریح نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :