خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتار کے باوجودکراچی میں چاقو سے حملے کا ایک اور واقعہ15 سالہ اریج کو موٹرسائیکل پر بھائی کے ساتھ گھر جاتے ہوئے چھری مار کر زخمی کر دیا گیا، قریبی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعدلڑکی گھر منتقل

بچی اپنے بھائی کے ساتھ جارہی تھی، حملہ چھرا مار شخص کا لگتا ہے، حملہ آور نے نیلے رنگ کی شرٹ اور جینس پہن رکھی تھی۔پولیس ذرائع

منگل 17 اکتوبر 2017 13:48

خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتار کے باوجودکراچی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) شہرقائد میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتار کے باوجودکراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں چاقو سے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ 15سالہ اریج کو موٹرسائیکل پر بھائی کے ساتھ گھر جاتے ہوئے چھری مار کر زخمی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم وسیم کی گرفتار کے باوجود خواتین پر چاقو سے حملے کا سلسلہ جاری ہے جس کا ایک اور واقعہ فیڈرل بی ایریا بلاک 9 کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے 15 سالہ لڑکی اریج پر بلاک 9 میں تیز دھار آلے کے وار سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والی لڑکی اریج فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کی رہائشی ہے جب کہ واقعے کے بعد زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع سے حاصل سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے، جس کی مدد سے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچی اپنے بھائی کے ساتھ جارہی تھی، حملہ چھرا مار شخص کا لگتا ہے، حملہ آور نے نیلے رنگ کی شرٹ اور جینس پہن رکھی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کا بیان تاحال نہیں لیا جاسکا، لڑکی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی، لڑکی کے بھائی نے ابتدائی معلومات پولیس کو دے دی ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :